ابنا: جرمن پارلیمان میں سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ سگمار گبریل نے اسرائيل کے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر روک فوری طور پر بند کردے س وشلسٹ پارٹی کے سربراہ آجکل مقبوضہ فلسطین کے دورے پر ہیں۔ اس نے کہا کہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات سے یورپی ممالک اور امریکہ کو عالمی سطح پر سخت خفت کا سامنا ہے۔
ادھر اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ پیشگی شرط کے بغیر فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہیں۔ گيبرل نے کہا کہ یہودی بستیوں کی تعمیر بند کرنا پیشگي شرط نہیں بلکہ بین الاقوامی قوانین پر عمل ہے۔........ /169